ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جیسلمیر میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑ ڈالا 

جیسلمیر میں مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑ ڈالا 

Thu, 22 Mar 2018 23:52:57    S.O. News Service

جے پور 22 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) راجستھان میں جیسلمیر کے کوتوالی تھانہ علاقہ میں کل ایک شخص نے مہاتما گاندھی کا مجسمہ توڑ دیا۔کوتوالی تھانہ پولیس نے آج یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر اشوک میگھوال نے مہاتما گاندھی کے مجسمہ کو بھاری لوہے سے وار کر توڑ دیا ۔ پولیس نے کل ڈاکٹر میگھوال کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 285 اور سرکاری جائیداد کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کر گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ذہنی بیماری میں مبتلا ڈاکٹر میگھوال کے خلاف پہلے بھی فوجداری مقدمہ درج ہے ۔


Share: